ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رمضان کے دوران حرم میں نمازیوں کی گنجائش ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار کرنے کا فیصلہ

رمضان کے دوران حرم میں نمازیوں کی گنجائش ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار کرنے کا فیصلہ

Wed, 07 Apr 2021 17:45:51    S.O. News Service

ریاض،7؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے 'حرمین پریذیڈینسی' کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ مملکت کی قیادت کی ہدایت پر ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں نمازیوں‌کی یومیہ تعداد ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حرمین پریذیڈینسی کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز اور عمرہ کے لیے داخل ہونے والے تمام افراد کو'توکلنا' ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی اور کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے یا پہلی خوراک لیے 14 دن گذر جانے کی تصدیق کرانا ہو گی۔ کرونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریض بھی مسجد حرام میں نماز کےلیے آسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز کے لیے اور عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی خاطر صرف دو ہی ایپ 'اعتمرنا' اور 'توکلنا' مختص ہیں۔ عمرہ کی رجسٹریشن کے حوالے سے کسی آن لائن پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔


Share: